Home سیاست مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچستان سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچستان سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری

Share
Share

کوئٹہ :مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 14 اور صوبائی اسمبلی کے 39 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 262 سے نواب سلمان خان خلجی، این اے 263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے 254 سے میر عبدالغفور لہڑی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

حلقہ این اے 257، پی بی 21 حب اور پی بی 22 لسبیلہ سے جام کمال کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

حلقہ پی بی 13 سے میر شوکت بنگلزئی، حلقہ پی بی 14سے حاجی محمد خان لہڑی، پی بی 39 سے نواب سلمان خان خلجی اور پی بی 41 سے سردار سحر گل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی بی 42 سے شیخ زرک خان مندوخیل، پی بی 43 سے نسیم الرحمٰن، پی بی 44 سے نور محمد اور پی بی 46 سے ملک محمد مصلح الدین مینگل کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بارکھان پی بی 4 سے سردار عبدالرحمٰن کھیتران، پی بی 7 سے نور محمد دمڑ اور پی بی 8 سے میر دوستین ڈومکی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...