Home سیاست توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈزریفرنسز پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

Share
Share

اسلام آباد :احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں درخواست ضمانت کے معاملے پرسماعت بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی طبیعت ناسازی کے باعث عدم دستیابی پر ملتوی کردی ۔

سماعت میں نیب کی جانب سے ضمانت درخواستوں پر دلائل دیے جانے تھے جبکہ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...