Home Uncategorized حریم فاروق کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں ،اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

حریم فاروق کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں ،اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو بتا دیا ہے کہ وہ کب اور کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

معروف اداکارہ حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز اور نجی زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کیا۔

میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حریم فاروق نے اس حوالے سے اپنا ارادہ بتایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت جلد شادی کرلوں گی، کب کروں گی یہ اللہ بہتر جانتا ہے لیکن میرا ارادہ ہے کہ میں اب شادی کرلوں۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو دل کا بہت صاف ہو، بہت زیادہ مہربان اور سچا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کا مہربان ہونا میرے لئے بہت اہم ہے، اگر کوئی شخص بغیر کسی لالچ یا توقعات کے اپنے ارد گرد رہنے والوں کے ساتھ مہربان ہو تو وہ واقعی میں ایک اچھا انسان ہی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ حریم فاروق کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے ڈراموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...