Home سیاست کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چلینج کریں گے، نعیم حیدر پنجوتھا

کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چلینج کریں گے، نعیم حیدر پنجوتھا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وکیل اور عام انتخابات 2024 کے امیدوار نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے عمل کو چلینج کریں گے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے ریٹرننگ افسران نے جان بوجھ کو وہ کاغذات اور این او سی منگوائے جن کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگیوں کو جن بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے وہ مضحکہ خیز ہیں، ہم اس عمل کو چلینج کریں گے اور الیکشن ٹریبونل میں جائیں گے۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ہر حلقے میں کورنگ امیدوار موجود ہیں مگر یہ چاہتے ہیں کہ انتخابات میں ہمارے یا پھر ان سے زیادہ مضبوط امیدوار نہ ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں انہیں کہتا ہوں کہ کاغذات نامزدگی چھین یا مسترد کرنے سے بہتر ہے کہ عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آئیں۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ صرف بلز ادا نہ ہونے کی صورت میں کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کیے جا سکتے کیونکہ سپریم کورٹ اس حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے، ہم نے کاغذات نامزدگی میں تمام چیزیں پوری کیں۔

وکیل پی ٹی آئی نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ ’مجھے کہا گیا کہ آپ نے جو گاڑیاں بیچ دی ہیں ان کا ذکر نہیں کیا،اس بنیاد پر میرے کاغذات مسترد کر دیے گئے جبکہ ن لیگ کے امیدواروں سے کچھ نہیں پوچھا گیا اور کاغذات منظور کر لیے گیے‘۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ ’ہماری شکایات پر آر اوز نے کہا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ آر اوز جوڈیشری سے ہونے چاہئیں‘۔

Share
Related Articles

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...