Home سیاست پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فوج ہماری ہے ملک ہمارا ہے اور ہمارا اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔سپریم کورٹ کو چاہیے کہ لیول پلینگ فیلڈ کے لیے سوموٹو نوٹس لے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر سے متعلقہ رپوٹرز نے ملاقات کی۔ سیکرٹری انفارمیشن تحریک انصاف رؤف حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان شروع سے کہتے آ رہے ہیں کہ فوج ہماری ہے ملک ہمارا ہے ہمارا کسی کے ساتھ بشمول اسٹیبلشمنٹ کوئی جھگڑا نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کسی بھی سربراہ یا ادارے کے خلاف کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کیا کہ ہمارا جھگڑا ہو، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نےمزیدکہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ لیول پلینگ فیلڈ کے لیے سوموٹو نوٹس لے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...