Home نیوز پاکستان پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیرانتظام باراکوڈا مشق شروع

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیرانتظام باراکوڈا مشق شروع

Share
Share

کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے زیر انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے بارہویں باراکوڈا مشق کا کراچی میں آغاز ہو گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، مشق میں شریک ممالک کی تقریب پرچم کشائی ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر یادگار شہداء پر پھول بھی پیش کیے گئے، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم تقریب کے مہمان خصوصی تھے، شرکاء کو مشق کے مقاصد اور مختلف پہلوؤں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد سمندری جہازوں سے تیل بہنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اور سمندر میں تیل بہنے کی وجہ سے آبی حیات اور ماحول کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے نیشنل سٹیک ہولڈرز کی باہمی کوآرڈی نیشن کو بہتر بنانا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ مشق کی افتتاحی تقریب میں سول و ملٹری حکام کے ساتھ نیشنل میری ٹائم سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...