Home Uncategorized امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ ، امام مسجد شہید

امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ ، امام مسجد شہید

Share
Share

نیوجرسی: امریکا کی ریاست نیو جرسی میں امام مسجد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن کاکہناہے کہ یہ واقعہ ہماری ریاست میں خوف اور خدشات کو بڑھا دے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر نیو آرک کی مسجد کے باہر مقامی وقت صبح 6 بجے کے قریب نامعلوم شخص نے امام حسن شریف کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام حسن شریف کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

امام حسن شریف گزشتہ 5 سال سے نیوارک کی مسجد میں امامت کی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب مسلم کمیونٹی کے خلاف تعصب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہماری ریاست میں خوف اور خدشات کو بڑھا دے گا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...