Home سیاست پیپلز پارٹی بروقت اور منصفانہ الیکشن چاہتی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی بروقت اور منصفانہ الیکشن چاہتی ہے، شیری رحمان

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ کی قرار داد کو بالکل منظور نہیں کیا، بروقت اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے واضح کرتی ہوں ہم بالکل بھی الیکشن میں التواء نہیں چاہتے، سپریم کورٹ میں انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد صرف 14 سینیٹرز کی موجودگی میں پیش کی گئی، کورم بھی پورا نہیں تھا، ہمارے سینیٹر تنگی نے اس کی مخالفت کی ہے،ان کی مخالفت اگر واضح نہیں تھی تو ان سے پارٹی اس حوالے سے وضاحت مانگے گی۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دس نکاتی چارٹر بھی دیا ہے، ہماری تیاری بھی پوری ہے،جو یہ کہتا ہے کہ سیکورٹی کا ایشو ہے تو پیپلز پارٹی 2007 میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہی، اس کے باوجود ملک میں انتخابات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نظریاتی نہ ہوتے تو یہ پریس کانفرنس نہیں ہو رہی ہوتی، میں وضاحت سے کہہ رہی ہوں کہ ملک مشکلات اور بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے، لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، ہم بیروزگاری کے خاتمے کے لئے ہی جدوجہد کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...

وفاقی کابینہ اجلاس: حج پالیسی 2027-30 کی سفارشات منظور، گندم مسائل پر کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس اسلام آباد: Shehbaz Sharif...

سابق وفاقی وزیر کو 26 سال قبل دی گئی سزا کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست منظور کر لی اسلام آباد: Anwar Saifullah...

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...