Home Uncategorized نجی فون کمپنی کا مصنوعی ذہانت والا موبائل لانچ کرنے کا اعلان

نجی فون کمپنی کا مصنوعی ذہانت والا موبائل لانچ کرنے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی ’’سام سنگ‘‘ نے جدید موبائل فون لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمارٹ فونز کمپنی ’’سام سنگ‘‘ پہلا مصنوعی ذہانت والا سمارٹ فون گلیکسی ایس 24 رواں ماہ 17 تاریخ کو لانچ کرے گا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مصنوعی ذہانت والا سمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا جسے کیلیفورنیا میں لانچ کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ سمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی نئے سال کے آغاز پر ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دے گی کیونکہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل پہلا سمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔

اے آئی چیٹ بوٹس والے ان سمارٹ فونز پر بات چیت کو زیادہ محفوظ اور نجی رکھا جا سکے گا کیونکہ سوالات کو کلاؤڈ پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...