Home سیاست الیکشن ٹریبونل سے نااہلی،شاہ محمود قریشی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

الیکشن ٹریبونل سے نااہلی،شاہ محمود قریشی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Share
Share

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے نا اہلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکاری ہوگئے، شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو لاہور ہائیکورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شقہ محمود قریشی کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کر دی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں کل اپیل دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کے زائد المیعاد اسٹام جمع کروانے پر آر او کی طرف سے کاغذات مسترد کئے جانے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔

ادھر الیکشن ٹریبول نے شاہ محمود کی بیٹی مہر بانو قریشی اور بیٹے زین حسین قریشی کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دے دیا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...