Home نیوز پاکستان کورونا کے ایک نئے ویرینٹ جے این-1 کے چار کیس رپورٹ

کورونا کے ایک نئے ویرینٹ جے این-1 کے چار کیس رپورٹ

Share
Share

کراچی: محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے ایک نئے ویرینٹ (جے این ون) کے 4 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نیا ویرینٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرینٹ کی ہلکی علامات تھیں اور وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزیر صحت ڈاکر ندیم جان کے مطابق صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل اییرپورٹس تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، بارڈرہیلتھ سروسز کا داراہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے جبکہ وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...