Home سیاست جماعت اسلامی کراچی کا قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کا قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان

Share
Share

کراچی:جماعت اسلامی کراچی نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کااعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے انتخابات میں اترے گی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان 2 قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی این اے 246 اور 250 سےجماعت اسلامی کے امیدوار ہیں، امیرجماعت اسلامی کراچی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 129 کے لئے بھی انتخاب لڑیں گے، ضلع ملیر این اے 229 سے ممتازحسین جماعت اسلامی کی سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

ضلع ملیر این اے 230 سے محمد اسلام، ضلع ملیر این اے 231 سے عمر فاروق، ضلع کورنگی این اے 232 سے توفیق الدین، ضلع کورنگی این اے 233 سے عبدالجمیل خان، ضلع کورنگی این اے 234 سے اختر حسین قریشی جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

ضلع شرقی این اے 235 سے معراج الھدیٰ صدیقی، ضلع شرقی این اے 236 سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، ضلع شرقی این اے 237 سے عرفان اخلاص، ضلع شرقی این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ، ضلع جنوبی این اے 239 سے فضل الرحمان جماعت اسلامی کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ضلع جنوبی این اے 240 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید، ضلع جنوبی این اے 241 سے نوید علی بیگ، ضلع کیماڑی این اے 242 سے مولانا فضل احد، ضلع کیماڑی این اے 243 سے شیراز خان جدون، ضلع غربی این اے 244 سے عرفان احمد، ضلع غربی این اے 245 سے حاجی محمد اسحاق جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

ضلع غربی این اے 246 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، ضلع وسطی این اے 247 سے منعم ظفر، ضلع وسطی این اے 248 سے محمد بابر خان، ضلع وسطی این 249 سے مسلم پرویز، ضلع وسطی این اے 250 سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان الیکشن لڑیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...