Home سیاست الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی بلے کا نشان دینے کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے اعتراض عائد کرتے ہوئے اپیل واپس کر دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عائد کئے گئے اعتراضات دور کر دیئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض شدہ دستاویزات درخواست سے حذف کردی گئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ترمیم شدہ اپیل دوبارہ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی۔

درخواست پر سماعت جمعہ کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...