Home سیاست تحریک انصاف کی ملک بھر سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

تحریک انصاف کی ملک بھر سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

Share
Share

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات برائے 8 فروری 2024 کیلئے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 58 سے ایاز امیر، اٹک سے میجر (ر) طاہر صادق اور ایمان طاہر، کوئٹہ سے سالار کاکڑ، سیف اللہ کاکڑ اور زین العابدین خلجی، راولپنڈی سے راجہ بشارت، طارق بھٹی، شہریار ریاض اور سیمابیہ طاہر کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو این اے 214 تھرپارکر، سابق وزیر مملکت زرتاج گل کو این اے 185 ڈی جی خان، این اے 107 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ، این اے 109 جھنگ سے شیخ وقاص اکرم این اے 112 ننکانہ صاحب سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...