Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی،2 دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان کو جہنم واصل کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...