Home سیاست ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قادئ نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پارٹی رہنما طلال چوہدری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے سے طلال چوہدری کو رانا ثنا اللہ نے آگاہ کیا اور انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی خوش خبری سنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ ’عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے اور پارٹی آپ کی قربانیوں و محبت کی قدر کرتی ہے، جسے جماعت کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے کہا کہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں بلکہ آپ کو سینیٹر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں دانیال عزیز، طلال چوہدری سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو کسی بھی نشست سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...