Home نیوز پاکستان بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں میں کورونا کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

Share
Share

کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سےکراچی پہنچا تھا۔

متاثرہ مسافروں کو کوویڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

کراچی میں بھی جے این ون ویرینٹ کے پانچ کیس سامنے آگئے، پانچوں کیسز کے نتائج کراچی کے نجی ہسپتال کی لیبارٹری نے جاری کیے ہیں ، اب تک سندھ میں مقامی سطح پر جے این ون کے پانچ جبکہ دو کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔

جے این ون ویرینٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے ، سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور ہسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کوویڈ19 کا نیا ویرینٹ جے این ون، گزشتہ کوویڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...