Home Uncategorized کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت 33 افراد ہلاک

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت 33 افراد ہلاک

Share
Share

بگوٹا: کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔شدید بارشوں کے باعث صوبہ چکو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مغربی کولمبیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

کولمبیا کی نائب صدر فرانسیا مارکیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 33 افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ تاحال بہت سے لوگ مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جن کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ صوبے چوکو میں کوئبڈو اور میڈیلن شہروں کو ملانے والی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بہت سی گاڑیاں پتھروں اور مٹی تلے دب گئیں۔

میڈلین میں موجود حکام نے بتایا کہ 17 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...