Home سیاست وزیراعلیٰ پنجاب کا نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ

Share
Share

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ دے دیا۔

لاہور بورڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل سے لائسنس کی نئی فیس پر عملدرآمد ہوجائے گا، اگر لائسنس فیس میں ایک ہفتے کا مزید ریلیف دے سکا تو آج غور کروں گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس سافٹ ویئر سے 1منٹ میں 3لائسنس بن رہے تھے وہ بیٹھ گیا،ہم رات کو 3بجے خدمت سنٹر میں تھے،ایشو آیا صبح 10بجے ٹھیک ہوچکا تھا، ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو دوبارہ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم میں مسائل آتے ہیں مگر ہم ان کو ضرور ٹھیک کریں گے، جہاں شکایت آرہی ہے گورنمنٹ کے کنٹریکٹر پر ایکشن لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...