Home سیاست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

Share
Share

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

شیخ رشید کی نیو ٹاوٴن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے خلاف میٹرو بس اسٹیشن سکستھ روڈ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 19 مقدمات میں آج فیصلہ ہے، جو بھی فیصلہ ہوا اسے قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چلے کے بعد طبیعت کافی ناساز ہے، بولنے اور چلنے میں تکلیف ہے، حوصلہ بلند ہے، ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے۔ اب بھی اگر جیل بھیجتے ہیں تو بھی الیکشن جیتیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...