Home Uncategorized ٹوئنکل کھنہ نےگریجویشن مکمل کی تو یقین آگیا کہ وہ ایک سپروومن کے شوہر ہیں،اکشے کمار

ٹوئنکل کھنہ نےگریجویشن مکمل کی تو یقین آگیا کہ وہ ایک سپروومن کے شوہر ہیں،اکشے کمار

Share
Share

ممبئی:بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے گریجویشن مکمل ہونے پر جذباتی پوسٹ کی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر لگائی ہے جو ٹوئنکل کھنہ کے گریجویشن ڈے کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔

اکشے کمار نے ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ دو سال قبل جب ٹوئنکل کھنہ نے ان کے سامنے اپنی تعلیم کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تو وہ اس بات پر حیران تھے۔

اداکار نے مزید لکھا کہ جب انہوں نے اپنی اہلیہ کو دیکھا کہ اس نے گھر، کیریئر اور بچوں کے ساتھ لگن سے محنت کرتے ہوئے گریجویشن مکمل کی تو انہیں یقین آگیا کہ وہ ایک سپروومن کے شوہر ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے اکشے کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں جنہیں ایسا شوہر ملا جو ہمیشہ ان کو حوصلہ دینے کیلئے تیار کھڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی پوسٹ وائرل ہے اور دنیا بھر سے مداح اور شوبر شخصیات دونوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...