Home سیاست عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا، پرویزالٰہی

عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا، پرویزالٰہی

Share
Share

لاہور: سابق وزیر اعلی پنجاب وپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے سابق سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کے ہمراہ اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں کبھی کسی کو نہیں چھوڑا، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کو انتخابات نہ لڑنے دینا کون سی جمہوریت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشاء اللہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کے نامزد افراد ہی اللہ کے فضل سے کامیاب ہوں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خوف سے دونوں لاڈلوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور ان میں عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے خالی اجتماعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے ان لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں آزادانہ الیکشن مہم چلانے نہیں دی جا رہی، ہمارے امیدواروں کے گھروں اور انتخابی دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نےا ستفسار کیا کہ پی ٹی آئی میں خوف و ہراس پھیلا کر کسے خوش کیا جا رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ اس صورتحال کے باوجود ہم سیاسی مقابلے کیلیے تیار ہیں اور قو می و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...