Home نیوز پاکستان نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20 سال کی توسیع

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 20 سال کی توسیع

Share
Share

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے کے الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی 20 سال کے لیے تجدید کردی۔

نیپرا کےاعلامیہ کے مطابق نان ایکسکلوسیو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی غیر خصوصی لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کا فیصلہ ایک جامع سماعت کے بعد کیا گیا جس کے بعد کے الیکٹرک کو مزید 20 سال تک کراچی، اُوتھل، بیلہ، وندر، حب، دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کے الیکٹرک کاسابقہ 20 سالہ لائسنس جولائی 2023 میں اپنی مدت پوری کر چکا تھا جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک کو 6 ماہ کے لیے بجلی کی تقسیم کا عبوری لائسنس جاری کیا تھا۔

نیپرا کی جانب سے 20 سال کی تجدید کے بعد کے الیکٹرک 2044 تک کراچی اور دیگر علاقوں کو بجلی کی فراہمی جاری رکھے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...