Home سیاست جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا

جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط ذریعے آگاہ کیا ہے کہ وہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے، انہیں 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیاں دی جائیں۔

خیال رہے کہ جج محمد بشیر 14 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کے 2 ریفرنسز (توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس) کی سماعت کررہے ہیں۔

چند دن قبل جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں جیل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...