Home نیوز پاکستان عارضی اوقات کار میں مزید توسیع، سکول 31 جنوری تک ساڑھے نو بجے ہی کھلیں گے

عارضی اوقات کار میں مزید توسیع، سکول 31 جنوری تک ساڑھے نو بجے ہی کھلیں گے

Share
Share

لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے عارضی اوقات کار میں مزید توسیع کردی، سکول 31 جنوری تک ساڑھے نو بجے ہی کھلیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے عارضی اوقات کار میں اضافہ کیا، اس سے قبل سکولوں میں عارضی اوقات کار 19 جنوری تک نافذ کئے گئے تھے۔

ادھر پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے باعث حکومت نے یونیفارم پہننے کی پالیسی میں بھی نرمی کر رکھی ہے، رواں ماہ اور فروری میں سرکاری اور نجی سکولوں میں یونیفارم پہننا لازمی نہیں ہو گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبا و طالبات کوئی بھی گرم کپڑے پہن کر سکول آسکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی کے پیش نظر طلبا سویٹر، کوٹ، جیکٹ، کیپ، جرابیں اور کوئی بھی بوٹ پہن کر سکول آسکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...