Home Uncategorized ثانیہ کا شعیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، بہن انعم مرزا نے بیان جاری کر دیا

ثانیہ کا شعیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار، بہن انعم مرزا نے بیان جاری کر دیا

Share
Share

لاہور: آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بہن انعم مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی تصدیق بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ثانیہ نے ہمیشہ عوام سے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھا، البتہ آج ضرورت پیش آگئی ہے کہ وہ یہ بات سب سے شیئر کرے کہ شعیب اور اس کی طلاق کو کچھ ماہ گزر چکے ہیں‘۔

انہوں نے ٹینس سٹار کا پیغام مداحوں تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ ’ثانیہ اپنے سابق شوہر شعیب کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے‘۔

انعم مرزا نے مداحوں سے درخواست کی کہ ’ثانیہ کی زندگی کے اس نازک وقت پر ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کسی قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں اور پرائیویسی کا خیال رکھیں‘۔

اس کے علاوہ یہ ہی نوٹ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کی جانب سے بھی ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...