Home سیاست نگران پنجاب حکومت کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

نگران پنجاب حکومت کا صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان

Share
Share

لاہور:نگران پنجاب حکومت نے لاہور کے صحافیوں کو پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صحافیوں کو 3 اور 7 مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت 23 سو پلاٹوں کیلئے درخواستوں کی وصولی پیر سے شروع ہوگی۔

محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل صحافی 28 جنوری تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں، کوشش ہوگی 8 فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ ہو جائے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہیں، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...