Home سیاست فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کو خط ،عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن کو خط ،عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کولکھے گئے خط میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے گروپ سمیت الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔خط میں انہوں نے لکھا کہ انتخابات کا مقصد عوام کو اپنے نمائندے چننے کا اختیار دینا ہے، لیکن اگر انتخابات میں چناوٴ ہی نہیں ہے تو انتخابات کا کیا مقصد ہے۔

خط میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جہلم میں کیسے الیکشن ہو رہے ہیں سنیں اور سر دھنیں، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے جعلی مقدمات میں گرفتار کیا گیا، میرے کاغذات نامزدگی میں رکاوٹ ڈالی گئی، میرا بھائی کاغذات جمع کرانے جہلم پہنچا تو اسے گرفتار کر لیا گیا، اسے دھمکی دی گئی کہ جہلم واپس نہ آنا، مجھے الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ”گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوچکے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...