Home سیاست پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق

پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پراتفاق ہوگیا پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتکاروں کی بحالی کا فیصلہ کیاگیاہے

پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آ جائیں گے۔

دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...