Home سیاست ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے کارکن اسلام کیلئے ووٹ مانگیں،مولانا فضل الرحمان

ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے کارکن اسلام کیلئے ووٹ مانگیں،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

لکی مروت:قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے اور اللہ نے ہمیں اس جہاد کا موقع دیا ہے۔کارکن ہردروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔

لکی مروت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ آج یہودیوں کے مظالم پر پوری دنیا خاموش ہے،یہودیوں کے ایجنڈے کا پہلے روز سے مقابلہ کیا اور اسے چاروں شانے چت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پرچی یہودیوں کے خلاف جہاد ہے اور اللہ نے ہمیں اس جہاد کا موقع دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے درمیان تلخیوں کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں، تمام افغان حکومتیں ہندوستان دوست رہی ہیں اب موجودہ حکومت پاکستان دوست رہے گی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں یہ توفیق دی کہ قطر میں حماس کی قیادت سے ملے اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی امریکہ کو ناراض نہیں کرنا چاہتا لیکن ہم پرواہ نہ کرتے ہوئےاس کے خلاف گئے،اگرعالمی سطح پر بھی امریکہ اور یورپی ممالک کے خلاف کسی نے آواز بلند کی ہے تو صرف ہم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے بہت پسماندہ ہیں، جمعیت کو2002 میں ایک موقع ملا تھا میں چیلنج کرتا ہوں کہ جتنے ترقیاتی کام ہم نے کرائے کسی نے نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلیاں ایسے لوگوں سے بھری ہوتی ہیں جو اسلام کے خلاف قوانین بناتے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ میں ہمیشہ ایسے لوگوں کا راستہ روکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کامفت علاج ہمارا منشور ہے، خیبر پختونخوا کےاضلاع میں معیاری ہسپتال قائم کریں گے،کارکن ایک ایک دروازے پر جائیں اور اسلام کیلئے ووٹ مانگیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...