Home نیوز پاکستان عام انتخابات کےلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم

عام انتخابات کےلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم

Share
Share

اسلام آباد:عام انتخابات 2024ء کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا۔

وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بھجوائیں، جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے لئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسر تھی، مسلح افواج کے اہلکار، ان کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرننگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...