Home سیاست عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔

نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے بعد عام انتخابات میں فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے گی۔

یادرہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار اہل کار طلب کیے گئے تھے، جن میں پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار شامل ہیں۔

ادھر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملک میں عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...