Home نیوز پاکستان وفاقی کابینہ نے الیکشن میں سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے الیکشن میں سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں کابینہ نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز حساس حلقوں میں کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فرائض سرانجام دیں گی۔

خیال رہے کہ الیکشن میں فوج تعیناتی کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی فوج سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا کہا تھا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف بی آر اصلاحات اور تشکیل نو پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایف بی آر میں اصلاحات پر ریونیو ڈویژن حکام نے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں خارجہ، آئی ٹی، قانون و انصاف، کامرس، نجکاری کے وزراء شامل ہیں، ذرائع کے مطابق کمیٹی ایف بی آر میں اصلاحات پر سفارشات دے گی۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...