Home Uncategorized پاکستان میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھا چلتا ہے اور نکاح کرنے والے کو بے غیرت کہا جاتا ہے، حرا سومرو

پاکستان میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھا چلتا ہے اور نکاح کرنے والے کو بے غیرت کہا جاتا ہے، حرا سومرو

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا سومرو نے مبہم انداز میں شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر شادی کرنے کی حمایت کر دی۔

حرا سومرو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے موقع پر اپنی انسٹا گرام سٹوری میں لکھا کہ پاکستان یوں تو اسلامی ملک ہے لیکن یہاں ہر نکاح کرنے والے مرد کو بے غیرت کہا جاتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا سٹوری میں مزید لکھا کہ ملک میں گرل فرینڈ رکھنے والا مرد سر اٹھا کر گھومتا ہے۔

اگرچہ حرا سومرو نے واضح طور پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں نے ان کی شادی کے موقع پر ہی مذکورہ سٹوری شیئر کی جسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حرا کی جانب سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات اور پھر ان کی شادی کی حمایت اور تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کی دونوں شخصیات نے اپنے پہلے شریک حیات کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...