Home نیوز پاکستان پی سی بی کی پی ایس ایل کے لئے علی ظفر کا ترانہ لینے سے معذرت

پی سی بی کی پی ایس ایل کے لئے علی ظفر کا ترانہ لینے سے معذرت

Share
Share

لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے منیجر نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے خود اُن سے پی ایس ایل کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے رابطہ کیا اور پھر بعد میں معذرت کرلی۔

گلوکار علی ظفر کے منیجر نے نجی نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود علی ظفر سے رابطہ کرکے اُنہیں پی ایس ایل 9 کا ترانہ تیار کرنے کا کہا تھا۔

علی ظفر کے منیجر کے مطابق گلوکار نے 2 ماہ تک ترانے کی تیاری جاری رکھی، اُنہوں نے اپنے ذاتی اخراجات پر میوزک پروڈیوسرز اور موسیقاروں کی خدمات حاصل کیں اور بعد میں پی سی بی کے سامنے پی ایس ایل 9 کے ترانے کے لیے تین مختلف ورژن پیش کیے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے تین سیزن کے ترانے گائے تھے

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...