Home سیاست شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیس کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیس کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Share
Share

راولپنڈی :راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا۔عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبعی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی۔
ادھر 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...