Home سیاست بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا،مریم اورنگزیب

بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا،مریم اورنگزیب

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں ، کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست نہیں سننا چاہتا۔بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا۔

انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب حاضری کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان 1990کی دہائی میں اس گالم گلوچ کی سیاست کو دفن کرچکا تھا، بانی پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کا کلچر شروع کیا۔

انہوں نے پی پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں، شاید انہوں پی کے ایل آئی ،دانش اسکول اور دوسرے منصوبے نہیں دیکھے، سندھ کا بھی حق ہے کہ وہاں پنجاب جیسی سہولیات جیسی ہوں۔

ان کاکہاتھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں میں پیپلز پارٹی کے وزرا بھی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم کی مشاورت میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں موجود تھیں، بلاول بھٹو کی گفتگو تہذیب میں رہے گی تو نوازشریف جس کلچر کو لانا چاہتے ہیں وہ قائم ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں لکھا ہے بہترین معاشی کارکردگی نوازشریف کی قیادت میں ہوئی، ہم وہ جماعت ہیں جس نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی اور سامنے پیش ہوئے، مسلم لیگ ن کا مقابلہ ان تمام جماعتوں کے ساتھ ہے جو اپنے انتخابی نشان لے چکی ہیں، جو اپنے جلسے کررہے ہیں ان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری سے مقابلہ ہے، ہم نے معیشت کو سنبھالنا ہے،روزگار دینا ہے، ریلیف دینے کاپلان مرتب کرلیا ہے وہ جلد عوام کے سامنے آئے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...