Home سیاست آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

Share
Share

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے آزاد امیدوار قرار دینے کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عالیہ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر پر پی ٹی ا?ئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

ان کی وکیل سمیرا کھوسہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996ء سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ این اے 128 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔

انہوں نے درخواست میں نکتہ اٹھایا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے لیکن پارٹی تاحال موجود ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...