Home سیاست حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلے، پولیس چھاپے میں ساتھیوں کے شور مچانے پر فرار

حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلے، پولیس چھاپے میں ساتھیوں کے شور مچانے پر فرار

Share
Share

اسلام آباد: کور کمانڈر ہاوٴس حملہ کیس میں اشتہاری ملزم قرار دیے گئے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر گرفتاری سے بچ نکلے، پولیس چھاپے میں ساتھیوں نے شور مچادیا جس پر حماد اظہر فرار ہوگئے۔

نو مئی جناح ہاوٴس حملہ کیس کے اہم اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔ حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزم باقر اور دوسرے ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا جن کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...