Home نیوز پاکستان پاکستان میں دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ بے نقاب، بھارتی دہشتگرد اور سہولت کا گرفتار

پاکستان میں دہشتگردی کا خوفناک منصوبہ بے نقاب، بھارتی دہشتگرد اور سہولت کا گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان میں دہشتگردی کا ہولناک منصوبہ بے نقاب، پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارتی دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک کے اندر حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ شاہد لطیف کو انڈین ایجنٹوں کی مدد سے قتل کیا گیا، عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، عمیر کا اعترافی بیان موجود ہے،12 اکتوبر کو محمدعمیر ملک سے بھاگ رہا تھا جس کو گرفتار کیا گیا، یوگیش کمار سے بینک ٹرانزیکشن کے شواہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ راولاکوٹ میں شہری محمد ریاض کو مسجد میں قتل کیا گیا، محمد عبداللہ علی نے محمد ریاض کو ستمبر میں قتل کیا، محمد عبداللہ علی نے گرفتاری کے بعد سہولت کاروں کو پہچان لیا، ہمارے پاس ہندوستانی ایجنٹوں کے شواہد موجود ہیں۔

سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ پاکستان میں پاکستانی شہروں کو قتل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی شہریوں اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صرف ہم نہیں بلکہ کینیڈا حکام نے بھی یہی کہا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...