Home سیاست سائفر کیس بغیر کسی کارروائی کے کل تک کے لیے ملتوی

سائفر کیس بغیر کسی کارروائی کے کل تک کے لیے ملتوی

Share
Share

راولپنڈی: سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک کے لیے ملتوی ہو گئی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایف آئی اے کی ٹیم چاروں گواہوں سمیت اڈیالہ جیل پہنچی جب کہ تمام وکلائے صفائی بھی اس موقع پر عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جب کہ عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین خانم بھی اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ان کے علاوہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

بعد ازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر کل تک کے لیے ملتوی کردی۔ کل ہفتے کے روز گواہوں پر جرح ہوگی۔ سماعت ملتوی ہونے کے بعد جج ، ایف آئی اے کی ٹیم اور پراسیکیوٹر واپس روانہ ہو گئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...