Home سیاست تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے سکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

تعلیم کا منشور دینے والے کے اپنے صوبے کے سکولوں میں بھینسیں بندھی ہیں، مریم نواز

Share
Share

ایبٹ آباد: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس شخص کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہی وہ شخص تعلیم کا منشور پیش کرے اور اس کے اپنے صوبے کے اسکولوں میں بھینسیں بندھی ہوں تو یہ کیسا منشور ہے؟

ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم نے بہت عرق ریزی سے اپنا منشور بنایا ہے اور اسے آج جاری کیا ہے جس کے ذریعے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کردیں گے، منشور اگر وہ شخص پیش کرے جس کی ایک صوبے میں پندرہ برس حکومت رہے اور وہ تعلیم کا منشور کرے جس کے صوبے میں آج بھی اسکولوں میں بھینیس بندھی ہوں تو وہ کیسا منشور ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایک اور شخص ہے جس کی کے پی میں دس سال حکومت رہی جس کے منشور میں لکھا ہے گھڑی چوری، وہ پٹرول بم لکھا ہے جو اس نے پولیس جوانوں پر چلایا، عمران خان نے دوسروں کے بچوں کے ہاتھوں میں ہتھیار ڈنڈے دے کر ریاست پر حملے کرائے، شہدا کی یاد گاریں تباہ کرائیں آج اس کے بچے لندن میں بیٹھے ہیں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں پڑے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا نواز شریف نے ایسا کوئی وعدہ کیا جو اس نے پورا نہیں کیا؟ ن لیگ نے تو لوگوں کے ہاتھوں میں ہتھیار کے بجائے لیپ ٹاپ دیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...