Home سیاست حمزہ شہباز کی انتخابی مہم، لیگی کارکنان نے نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑادئیے

حمزہ شہباز کی انتخابی مہم، لیگی کارکنان نے نواز شریف کے احکامات ہوا میں اڑادئیے

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی میں پارٹی قائد نواز شریف کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ۔

حمزہ شہباز نے اپنے حلقے این اے 118 میں انتخابی ریلی نکالی اور جب قافلہ دہلی گیٹ سے ہوتا ہوا کوتوالی چوک پہنچا تو لیگی کارکنان اسٹیج پر اصلی شیر لے آئے۔

اسٹیج پر شیر کو لانے کے بعد دیگر کارکنان نے اُن کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں جبکہ شیر بے بسی کی تصویر بنا رہا۔

یاد رہے کہ نواز شریف نے تین روز قبل سختی سے ہدایت کی تھی کہ پورے پاکستان میں کسی بھی ریلی میں اصلی شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے۔

نوازشریف نے ہدایت کی تھی کہ دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...