Home سیاست پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات ، اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات ، اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اعلی سطح کے رابطے ہیں جو غلط فہمی تھی اس پر قابو پا لیاگیا ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اعلیٰ سطح کا کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ شامل ہوں گے۔ دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے درمیان کبھی علاقائی تنازع نہیں رہا۔ ہم پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان اور ایران میں دہشتگردوں کو موقع نہیں دیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پاکستان اور ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔تجارت کے فروغ کے لیے بارڈر فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان رابطے کے لیے تربت اور زاہدان میں رابطہ افسر مقرر کیے جائیں گے۔ ریاست کی خود مختاری اوراحترام ضروری ہے۔ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ایران کے ساتھ اعلی سطح کے رابطے ہیں۔جو غلط فہمی تھی اس پر قابو پا لیاگیا ہے۔

پاکستان اور ایران نے امن اور عوام کی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کا کہنا تھا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی احترام کو قائم رکھتے ہوئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...