Home سیاست ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں،پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آصفہ بھٹو

ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں،پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں، آصفہ بھٹو

Share
Share

کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آصفہ بھٹو نے پیپلز پارٹی کی ملک گیر انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا۔

لیاری کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غربت کے خاتمے، عوامی حکومت بنانے اور پاکستان کے عوام اور غریب محنت کشوں کو خوشحال بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معیاری صحت اور بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی ہے۔

آصفہ بھٹونے کہا کہ سندھ میں ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کا اجرا شروع ہوگیا اور پھر دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا، ہم نے کراچی کے لوگوں کے لیے پیپلز بس سروس اور گرین بس لائن بس سروس شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی پارکس کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں اور تیر کے نشان کو ووٹ دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...