اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور شروع کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے متفقہ طور پر انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ممکنہ طور پر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن عام انتخابات سے قبل کروائے جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے پینل تشکیل دیا جا رہا ہے چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر ہی امیدوار ہوں گے اور چار سے پانچ روز میں انٹرا پارٹی الیکشن متوقع ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کروانے پر غور
Previous Articleاصل سائفر میرے پاس تھا ہی نہیں جو لہرایا تھا وہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی،بانی پی ٹی آئی
Next Article صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع