Home سیاست پی ٹی آئی کی ریلی، ہنگامہ آرائی میں ملوث 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کی ریلی، ہنگامہ آرائی میں ملوث 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور

Share
Share

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں تین تلوار پر پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 14 کارکنوں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے تفتیشی افسر کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی کس 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ضمانت لینے والوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر مسرور سیال، آفتاب جہانگیر، رابستان، شکیل احمد شامل ہیں، شیخ محمد محبوب، خرم سعید، وجاہت، مراد شیخ، محمد رحمان شامل ہیں، ریاض حیدر، سعید احمد، سعید الرحمان، نور خان اور عطا اللہ بھی ضمانت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے، رہنماؤں و کارکنوں کی نامعلوم ایف آئی آر میں گرفتاری کا خدشہ ہے، رہنماؤں و کارکنوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...