Home نیوز پاکستان ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کے لئے برطانیہ جائیں گے

ارشد ندیم گُھٹنے کی سرجری کے لئے برطانیہ جائیں گے

Share
Share

لاہور:قومی اتھلیٹ ارشد ندیم 4 فروری کو گُھٹنے کے علاج کیلئے برطانیہ روانہ ہونگے۔

ارشد ندیم کے کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد ندیم برطانیہ میں گُھٹنے کی سرجری کیلئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال جیولن تھرو سٹار ارشد ندیم گُھٹنے کی انجری کے سبب ایشین گیمز سے باہر ہو گئے تھے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ امید ہے سرجری کے بعد 20 سے 25 دن میں مکمل فٹ ہوجاؤں گا، پیرس اولمپکس سے قبل ایک دو مقابلوں میں شرکت کرکے اعتماد بحال کرنے کی کوشش کروں گا۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا میڈل جیتا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...