Home Uncategorized شوہر کی حوصلہ افزائی سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا، پرینیتی چوپڑا

شوہر کی حوصلہ افزائی سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا، پرینیتی چوپڑا

Share
Share

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر راگھو چڈا کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ان کی گلوکاری کے جنون سے واقف ہیں اور انہوں نے اس میدان میں بڑھنے کیلئے بہت مدد فراہم کی۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ کوئی دوسرا کیریئر شروع کررہی ہیں، اس سے قبل کسی اداکارہ نے ایسا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں موسیقی مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں اور انہوں نے چینل کے لائیو شو میں بھی پرفارمنس دی تھی۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنا میوزک ڈیبیو ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...