Home سیاست پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاریخ کا اعلان کیے جانے کے اگلے ہی دن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے چیف آرگنائزر سے رابطہ کیا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔ پارٹی ارکان نے بھی عام انتخابات میں مصروفیت کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت انتخابات 5 فروری پیر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے فیڈرل الیکشن کمشنر روٴف حسن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...